Follw Us on:

غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 27 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Palestinians
جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ( فوٹو : رائٹرز )

جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، مقامی طبی حکام نے تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں جاری جنگ کے باعث خوراک اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، فائرنگ اُس وقت کی گئی جب شہری خوراک کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے مرکز کے قریب جمع تھے۔ واقعے کے دوران شدید افرا تفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی حمایت یافتہ ’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘ (جی ایچ ایف) کی جانب سے خوراک کی تقسیم جاری تھی۔ رفح ان دنوں جنگی صورتحال کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ہزاروں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

Palestinians flee north

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “کئی مشتبہ افراد” مقررہ راستوں سے ہٹ کر فوج کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر پہلے ہوشیاری کے طور پر فائرنگ کی گئی، اور بعد ازاں مزید گولیاں چلائی گئیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقامی اسپتالوں اور فلسطینی طبی حکام نے واقعے میں (24) افراد کے شہید ہونے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ امدادی مرکز کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور امدادی کارروائی “بلا کسی رکاوٹ کے” مکمل کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کے حصول کے دوران شہریوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار اور پیر کو بھی رفح میں امداد حاصل کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ، اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائی (7 اکتوبر 2023) کو حماس کے حملے کے بعد شروع کی تھی، جس میں (1,200) افراد ہلاک اور (251) کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جاری جنگ میں اب تک (54,000) سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران امدادی مراکز کے قریب فائرنگ کے واقعات نے بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس