Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد کمی کا اعلان

حسیب احمد
حسیب احمد

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاور ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں 30 سے 40 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت خود وزیرِاعلیٰ نے کی۔

اجلاس میں متعدد دیگر اہم عوامی فلاحی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے نظام کی منظوری دی جبکہ صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے روڈا سے زمین خریدنے کی غرض سے چالیس کروڑ روپے کی گرانٹ کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو بھی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Maryam nawaz 2

صوبائی کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ لاہور میں اسموگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر گرین ایریاز کی ترقی کے منصوبے کو بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے زمین کے حصول، پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز، اسپتالوں میں آلات و فرنیچر کی فراہمی کے لیے فنڈز، پنجاب کلین ایئر پروگرام اور مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

لاہور میں بس اسٹاپس کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز جاری کرنے، مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کے اجراء، صوبے میں نئے سہولت بازاروں کے قیام، ان بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اور لاہور میں پندرہ مقامات پر سہولت بازار قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں، نائب تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات دینے، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ (2023) کے تحت ایجنسیوں کی تشکیل، ریفلیکٹو نمبر پلیٹس کی فراہمی، ضروری اشیاء کے کنٹرول ایکٹ 2024 میں ترامیم، معدنیات کے شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک 2025، تعلیمی بورڈز میں چیئرپرسنز و دیگر افسران کی تقرری، اور پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز بل 2025 کی ابتدائی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر کابینہ کے سامنے پنجاب آٹزم اسکول ایکٹ 2025 کا مسودہ بھی پیش کیا گیا، جس پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

یہ اجلاس صوبائی حکومت کی عوامی فلاح کے لیے جاری کوششوں کا واضح ثبوت ہے جس کا مقصد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی میں بہتری ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس