Follw Us on:

کراچی: تشدد کرنے والوں نے پیچھے سے گاڑی ماری، متاثرہ نوجوان نے خاموشی توڑدی 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Influential karachi man
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر مبینہ تشدد کا واقعہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ ( فوٹو: دی اپینین)

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر مبینہ تشدد کا واقعہ منظر عام پر آیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان سدھیر نے مکمل واقعے کی تفصیلات میڈیا کے سامنے بیان کر دی ہیں۔

واقعہ کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر ماری، اور بعد ازاں گاڑی میں سوار افراد نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان سدھیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی بہنوں کو ملازمت کی جگہ سے لینے کے لیے گیا تھا۔ اُن کی بہنیں کلینک کے باہر موجود تھیں جب وہ انہیں لینے پہنچا۔

سدھیر کے مطابق وہ موٹر سائیکل کو معمول کی رفتار سے چلا رہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی نے اُسے پیچھے سے ٹکر ماری، جس سے وہ سڑک پر گر گیا۔ گاڑی میں موجود شخص گاڑی سے نکلا اور متاثرہ شخص کو مارنا شروع کر دیا۔

سدھیر کا کہنا ہے کہ اِس نے اور اِس کی بہنوں نے معافی مانگنے کی کوشش کی، لیکن گاڑی میں موجود شخص نے اُن کی ایک نہ سنی اور تشدد جاری رکھا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی اطلاعات میں متاثرہ نوجوان کی شناخت “دھیرج” اور خاتون کی شناخت “کلپنا” کے نام سے کی گئی تھی، جو رنچھوڑ لائن کے رہائشی بتائے جا رہے تھے۔ تاہم تازہ ترین بیان میں نوجوان نے اپنا نام سدھیر ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی گرفتار ہوئے یا فوٹو شوٹ کروایا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بہن بھائی واقعے کے بعد خوف کے باعث گھر کو تالہ لگا کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔ پولیس نے فون پر رابطے کے ذریعے اُنہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تھانے طلب کیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے صرف انصاف چاہیے، تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ نہ ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس