Follw Us on:

وفاق خیبر پختونخوا کے بقایا جات فوری ادا کرے، علی امین گنڈاپور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ali ameen ganda pur angry
این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کو فوری طور پر منتقل کیا جائے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے کے ذمہ واجب الادا تمام بقایا جات فوری طور پر ادا کرے۔

پشاور میں ایک اہم جرگے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں، جن کا ازالہ صرف وعدے پورے کرنے سے ہی ممکن ہے۔

علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق فاٹا اور پاٹا پر کسی بھی قسم کا ٹیکس لگانا ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کے عوام کی مالی حالت ایسی نہیں کہ وہ نئے ٹیکسوں کا بوجھ برداشت کر سکیں اور ایسے کسی بھی فیصلے کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں دہشتگردی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کو معاوضے کی مد میں واجب الادا رقوم فوری جاری کی جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں کو آباد کر سکیں۔

مزید پڑھیں: قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کا ہر اول دستے کا کردار تسلیم کرتی ہے، شہباز شریف

اپنے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے وفاق سے ڈرون حملے فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق ان حملوں سے دہشتگردوں کے بجائے اکثر بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کو فوری طور پر منتقل کیا جائے۔ خیبر پختونخوا کسی اور صوبے کا حق نہیں مانگ رہا، بلکہ اپنے آئینی حق کا مطالبہ کر رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کو درپیش معاشی و سلامتی چیلنجز کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، بلکہ اپنا آئینی اور قانونی حق طلب کر رہے ہیں، جس سے مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس