Follw Us on:

موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ: ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو کتنا اضافی بوجھ پڑے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Moterway police
موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ: نان ایم ٹیگ والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی چارجز کا اطلاق( فائل فوٹو)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے اتھارٹی ( این ایچ اے) نے موٹروے ٹول ٹیکس کی نئی شرح جاری کر دی ہے، جو 15 جون 2025 سے نافذ العمل ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور وہ گاڑیاں جن کے ایم ٹیگ اکاؤنٹس میں مطلوبہ بیلنس موجود نہیں ہوگا، ان پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو کیے جائیں گے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایم ٹیگ سسٹم کو فروغ دینا، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور ٹول پلازوں پر رش کم کرنا ہے۔ ایم ٹیگ کے ذریعے خودکار ادائیگی کا نظام نافذ ہونے سے مسافروں کو سہولت میسر آتی ہے اور گاڑیوں کی قطاریں کم ہوتی ہیں۔

Notification

نئی ٹول ٹیکس شرحوں کے مطابق اسلام آباد تا لاہور ( ایم -ٹو) کار کا ٹول 1800 روپے، لاہور تا عبدالحکیم ( ایم -3 ) 1200 روپے، پنڈی بھٹیاں تا ملتان ( ایم – 4 )  1600 روپے، ملتان تا سکھر ( ایم -5 ) 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مویشی منڈیوں میں جانوروں کی ترسیل کرنے والے حکومت سے کیا شکوہ کر رہے ہیں؟

جبکہ  ڈی آئی خان تا حاکلہ (ایم-14)1000 روپے، اور حسن ابدال تا مانسہرہ (ای ـ35)ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے لاہور تا اسلام آباد نیا ٹول 7900 روپے اور آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے 10200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس