Follw Us on:

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے نااہلی ریفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں

حسیب احمد
حسیب احمد
Omar ayub seeks details
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ نااہلی ریفرنس کی قانونی اور آئینی بنیادوں کی مکمل مصدقہ نقل، ریفرنس کی کارروائی کا تفصیلی ریکارڈ، اور تمام متعلقہ شواہد فراہم کریں. ( فوٹو: بزنس ریکورڈر)

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے اپنے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تفصیلی معلومات اور قانونی دستاویزات طلب کر لیے ہیں۔

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ نااہلی ریفرنس کی قانونی اور آئینی بنیادوں کی مکمل مصدقہ نقل، ریفرنس کی کارروائی کا تفصیلی ریکارڈ، اور تمام متعلقہ شواہد فراہم کریں ۔
رہنما پی ٹی آئی نے اسپیکر سے نااہلی ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی طلب کی ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ فیصلہ کس بنیاد پر اور کن دستاویزات کی روشنی میں کیا گیا۔

Omar ayub asking disqualification reference

انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں نوٹسز، وضاحت کا موقع، اور دیگر قانونی تقاضوں کی تفصیل بھی فراہم کی جائے، جس سے قانونی عمل میں مکمل شفافیت کا اظہار ہو۔
عمر ایوب نے کہا کہ آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو دی گئی صوابدیدی نظیریں بھی ان کے ساتھ شیئر کی جائیں تاکہ قانونی عمل کی تفہیم ہو سکے عمر ایوب کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں (4 جون 2025) کو ہوگی جس کیلیے رکن قومی اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بابر نواز خان نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ عمر ایوب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور سے کامیاب ہوئے تھے۔ 19 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع ختم کرتے ہوئے عمر ایوب کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس مین کہا گیا کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں، کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسپیکر نے انہیں ریفرنس کے بارے میں آگاہ تک نہیں کیا، جو قانونی اور اخلاقی نقطہ نظر سے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس کی بنیاد کمزور ہے اور اس کا مقصد سیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ میرے مدمقابل ایبٹ آباد ہائیکورٹ بھی گئے لیکن ان کا مؤقف مسترد کر دیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کیس کمزور ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسپیکر نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس