Follw Us on:

امام کعبہ کا خطبہ حج: ’فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، اے اللہ، ان قاتلوں کو تباہ کر دے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hajj 4

عازمین حج مسجد نمرہ میں اکٹھے ہوئے جہاں ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی گئیں۔ مسجد الحرام کے امام، شیخ صالح بن عبداللہ نے حج کا خطبہ دیا ۔جس کا 35 زبانوں میں ترجمہ نشرکیا گیا۔

مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا  شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔ 

Hajj 3

انہوں نے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، حیا ایمان کی شاخ ہے، والدین سے ہمیشہ صلہ رحمی سے پیش آؤ اور کثرت سے گناہوں کی معافی مانگو، اللہ نے جنب کی طلب کرو اور جہنم سے نجات طلب کرو۔

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا، دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو۔

مزید پڑھیں: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کریں، خطبہ حج

ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔

اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔

Hajj
عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا(تصویر، گوگل)

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا دے اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، ان قاتلوں کو تباہ کر دے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس