Follw Us on:

الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی، متاثرین میں گوشت اور تحائف تقسیم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (1)
غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے قربانی کے جانور مصر، لبنان اور ویسٹ بینک میں قربان کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی مہاجرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مصر کے علاقے عاشر رمضان میں 1300 جانوروں کی قربانی کی، قربانی کا گوشت غزہ سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کے عارضی کیمپوں تک پہنچایا گیا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے قاہرہ میں عید کی نماز غزہ سے آئے مہاجرین کے ساتھ ادا کی۔

اس موقع پر الخدمت یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل عمران اشرف قاہرہ میں فلسطین ریلیف آپریشن کے انچارج ڈاکٹر حامد فاروق اور دیگر الخدمت رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ اہل پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے قربانی کے جانور مصر، لبنان اور ویسٹ بینک میں قربان کیے جا رہے ہیں تاکہ گوشت ان تک پہنچے جو واقعی مستحق ہیں۔

Website web image logo
یہ تمام سرگرمیاں پاکستانی عوام کے تعاون اور عطیات سے ممکن ہو سکتی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

صدر الخدمت نے مصر میں غزہ سے آئے مہاجرین کے کیمپس کا دورہ کیا، ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ بچوں کو تحائف دیے گئے اور ان کے لیے خصوصی عید فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جن میں سے بڑی تعداد مصر میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان مہاجرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: “دو میٹر لگانا جرم مگر 200 یونٹ سے اوپر خرچ پر 500 گنا بل جائز” معاملے پر پاور ڈویژن کی وضاحت

ادارے کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں پاکستانی عوام کے تعاون اور عطیات سے ممکن ہو سکتی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس