Follw Us on:

الخدمت فاؤنڈیشن کی فلسطینی مہاجرین سے اظہارِیکجہتی، مصر میں عیدالاضحیٰ پر 1300جانوروں کی قربانی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 06 09 at 7.46.47 pm
مصر میں فلسطینی مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 1300 جانوروں کی قربانی کی گئی۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

عیدالاضحیٰ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے القدس، ویسٹ بینک، مصر، اردن اور لبنان میں مجموعی طور پر 2 ہزار 915 جانور قربان کیے گئے، جن کا گوشت مہاجرین، یتیم بچوں، بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ مصر میں فلسطینی مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 1300 جانوروں کی قربانی کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوشت کی ایک بڑی مقدار کو پراسیس کر کے ٹن پیک میں محفوظ کیا گیا ہے، جو سرحد کھلتے ہی غزہ بھجوایا جائے گا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اس سال بھی مصر میں موجود غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے زخمی فلسطینیوں کی اسپتال میں عیادت کی، یتیم بچوں کے ہمراہ عید فیسٹیول میں شریک ہوئے، تحائف تقسیم کیے اور قربانی کا گوشت خود مستحقین تک پہنچایا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سال مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں مجموعی طور پر 1600 بڑے اور 1315 چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر کفالت بچوں کی رہائش گاہ “الخدمت ٹاور” کا بھی دورہ کیا، جہاں بچوں کو عید کی مبارکباد دی گئی اور تحائف پیش کیے گئے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس