Follw Us on:

تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں شاندار کردار ادا کیا، شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
بجٹ کے حوالے سے خزانہ سمیت تمام وزارتوں کی کارکردگی لائقِ تحسین ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں، سوا سال کے دوران حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چیلنجز کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے، بجٹ کے حوالے سے خزانہ سمیت تمام وزارتوں کی کارکردگی لائقِ تحسین ہے۔

وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دیں گے۔سب کو مل کر شبانہ روز محنت سے آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ بڑھے گی یا کم ہوگی؟ بجٹ تجاویز سامنے آگئیں 

اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے قوم کی عید کی، جب کہ حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی اور انہوں نے فلسطین میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے۔

شہباز شریف کاوزیرِاعظم کا کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کشمیر اور فلسطین کی عوام کو آزادی ضرور ملے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس