Follw Us on:

ٹرمپ اپنے دورِ حکومت میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے، امریکا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Us forign office.
ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے منصوبوں پر پیش گوئی نہیں کر سکتیں۔ (فوٹو: بی بی سی)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کے حالیہ دورۂ امریکا پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ثالثی کی خواہش کا ذکر کیا۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی امریکی حکام، خاص طور پر انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات ہوئی، جس میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ بندی کے حوالے سے امریکی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، عرب و عالمی افواج کی تعیناتی کی تجویز

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ نے انڈیا کو مذاکرات کی میز پر لانے یا کشمیر کے مسئلے پر کسی کردار کی یقین دہانی کرائی ہے، تو ٹیمی بروس نے اس پر کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفد کی ملاقات کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کریں گی۔

Us forign office..
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ لمحہ ہے، اور یہ امکان موجود ہے کہ کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔ (فوٹو: بی بی سی)

ایک اور سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے منصوبوں پر پیش گوئی نہیں کر سکتیں، لیکن اس بات پر زور دیا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ اختلافات کو ختم کرنے اور دشمنوں کو بات چیت کے لیے اکٹھا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شخصیت اور ماضی کے اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا مقدمہ اور جنگ جھوٹ پر مبنی ہے، بلاول بھٹو

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ لمحہ ہے، اور یہ امکان موجود ہے کہ کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔ ان کے مطابق امریکی قیادت، خاص طور پر صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، اس عمل میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب کوئی پیشرفت کر سکیں گے۔

اس بیان سے یہ اشارہ ضرور ملا کہ امریکا اس وقت خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، لیکن فی الحال کسی باضابطہ ثالثی یا واضح منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس