Follw Us on:

پاکستان نے انڈین وزیرخارجہ کے الزامات کو مسترد کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ministry of foreign affairs
پاکستان نے انڈین وزیرخارجہ کے الزامات کو مسترد کردیا( فائل فوٹو)

انڈین وزیر خارجہ نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جنہیں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیانات کو مکمل طور پر رد کرتا ہے۔

شفقت علی خان کاکہناتھا کہ اعلیٰ سفارتکاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز جملے بازی کی بجاۓ امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے،کسی وزیر خارجہ کے لب و لہجہ اور گفتگو کا معیار ان کے باوقار منصب کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔

ان کاکہناتھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے انڈین ایک من گھڑت بیانیہ کے ذریعے خود کو مظلوم ظاہر کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم میں مصروف ہے،انڈیا کی مسلسل پاکستان مخالف ہرزہ سرائی اُس کے سرحد پار دہشت گردی کی پشت پناہی اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتی،انڈیا کو دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے خود پر نظر ڈالنی چاہیے۔ 

شفقت علی خان کا مزید کہناتھا کہ انڈیا کو اپنی دہشت گردی، تخریب کاری اور ہدف وار قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر غور کرنا چاہیے،انڈیا کو حالیہ جارحانہ اقدامات کے جواز کیلئے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے گھڑنے سے باز آنا چاہیے،پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے،تاہم وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے دفاع کے عزم اور صلاحیت میں پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس : ’مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جیسا کہ گزشتہ ماہ انڈیا کے غیر ذمہ دارانہ حملوں کے بعد پاکستان کے مؤثر جواب سے ظاہر ہوا،بھارت کی جانب سے بیانیہ اُس کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے،یہ مایوسی اسے پاکستان کے خلاف ایک ناکام عسکری مہم کے بعد سامنے ہوئی ہے،انڈین قیادت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی جنونیت ترک کرے اور اپنی گفتگو کا معیار بہتر بنائے۔

ترجمان نے کہاکہ تاریخ اُنہیں یاد نہیں رکھے گی جنہوں نے سب سے زیادہ شور مچایا، تاریخ اُنہیں یاد رکھے گی جو سب سے زیادہ دانشمندانہ انداز میں عمل پیرا رہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس