Follw Us on:

پاکستان کے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، مجموعی حجم کہاں تک پہنچ گیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Incom in pakistan
پاکستان کو ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، مئی 2025 میں 3.68 ارب ڈالر موصول( فائل فوٹو)

مئی 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 3.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 13.67 فیصد اور اپریل کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کا رجحان پاکستان کے بیرونی کھاتے کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

 مالی سال 2024-25 کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والی 27.09 ارب ڈالر کی رقم کے مقابلے میں 28.79 فیصد زیادہ ہے۔

مئی 2025 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب (913.95 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات 75 کروڑ سے زائد ڈالر، برطانیہ 58 کروڑ سے زائد ڈالر اور امریکہ 31 کروڑ سے زائد  ڈالر سے موصول ہوئیں، جو مجموعی ترسیلات کا 70 فیصد سے زائد حصہ بنتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک پر پاکستان کے مسلسل انحصار کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ اضافہ مارچ 2025 کی ریکارڈ سطح کے بعد دیکھنے میں آیا، جب رمضان اور عید سے متعلق ترسیلات، رسمی بینکاری ذرائع کے زیادہ استعمال اور خلیجی ممالک میں بہتر لیبر مارکیٹ کی وجہ سے ترسیلات زر 4.05 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھیں۔

Incom in pakistan 1
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے( فائل فوٹو)

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ 2025-26، زبانی جمع خرچ، جھوٹے وعدے اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ

 ماہرین کے مطابق، ترسیلات کو باضابطہ ذرائع سے بھیجنے کی نگرانی میں بہتری اور حکومتی مراعات بھی اس سال کے دوران مسلسل اضافے کا باعث بنے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ خطاب میں کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 37 سے 38 ارب ڈالر کے درمیان پہنچنے کی توقع ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2025-26 کے بعد آٹا، پیٹرول، بجلی، گیس، تعلیم کا خرچ کتنا بڑھے گا؟

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترسیلات زر، بہتر کرنٹ اکاؤنٹ مینجمنٹ کے ساتھ، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد دیں گی، جن کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس