Follw Us on:

پاکستان میں چائلڈ لیبر سے ایک کروڑ سے زائد بچے متاثر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
World day for the elimination
بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلانا، تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ ( فوٹو: ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء)

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلانا، تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

پاکستان میں اس دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں چائلڈ لیبر ایک سنگین مسئلہ ہے، جس سے پاکستان بھی متاثر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Unicef data

وزیراعظم کے مطابق، حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام، خاص طور پر دانش اسکول سسٹم، بچوں کو ایک محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا، کیونکہ تعلیم ہی قومی ترقی کی ضمانت ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں سے مزدوری کے بڑھتے رجحان کی بنیادی وجوہات غربت، تعلیم تک محدود رسائی اور قوانین پر موثر عمل درآمد کا فقدان ہیں۔ ان تنظیموں کے مطابق پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد بچے مختلف شعبوں میں مشقت کرنے پر مجبور ہیں، جن میں گھریلو ملازمت، ورکشاپ، زراعت، بھٹہ خشت، ہوٹل، اور گلی محلوں میں کام شامل ہے۔

یونیسف اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹس کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں چائلڈ لیبر کی شرح اب بھی تشویشناک حد تک بلند ہے۔ ان رپورٹس میں زور دیا گیا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق چائلڈ لیبر کے خلاف موجودہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی لیبر انسپکشن میکانزم کو فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی سطح پر بھی اس مسئلے پر پالیسی سطح پر نظرثانی جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس