Follw Us on:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس تک پہنچ گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan stock exchange
جمعرات کے روز مارکیٹ نے اپنی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔ (فوٹؤ: پروفٹ بائے پاکستان ٹوڈے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور جمعرات کے روز مارکیٹ نے اپنی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ 100 انڈیکس میں 1675 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے بعد انڈیکس 126028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

بدھ کے روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جب انڈیکس 2328 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 124352 پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجہ ہیں۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1233 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 125585 کی سطح تک پہنچا۔ کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی جاری رہی، جس کے نتیجے میں مزید تیزی آئی اور انڈیکس نے 126028 کی حد عبور کرلی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، مجموعی حجم کہاں تک پہنچ گیا؟

سرمایہ کاروں کا اعتماد آئندہ بجٹ میں ممکنہ طور پر کاروبار دوست اقدامات اور ٹیکس اصلاحات کی توقعات سے جڑا ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ تیزی مالیاتی پالیسیوں کے استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں کمی کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ یا وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال کسی باضابطہ ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو مارکیٹ میں یہ رجحان آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

مزید براں، بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مقامی ادارہ جاتی سرمایہ کاری بھی اس تیزی میں معاون ثابت ہو رہی ہے، جو ملکی مالیاتی مارکیٹ میں بحالی کے اشارے دے رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس