Follw Us on:

امریکا-ایران کشیدگی یا وجہ کچھ اور؟ خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کا اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iran america tensions
اب ایران کے ساتھ کسی جوہری معاہدے کے امکانات کم لگتے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘سی این بی سی’ کے مطابق بدھ کے روز عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.90 ڈالر (4.3 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 69.77 ڈالر تک جا پہنچی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (وی ٹی آئی) کروڈ کی قیمت میں 3.17 ڈالر (4.9 فیصد) اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 68.15 ڈالر پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے غیرملکی خبررساں ادارے این بی سی نیوز کو بتایا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے سے تمام غیر ضروری عملے کو نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی شہریوں کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں، چاہے وہ اندرونِ ملک ہوں یا پھربیرون ممالک میں ہوں۔

Trump feature overall
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ (فوٹو: فائل)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ اپنی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں اور حالیہ تجزیے کے بعد بغداد مشن کے حجم میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی بحریہ کی تنظیم یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزنے خبردار کیا ہے کہ خلیج میں کشیدگی میں مزید اضافہ اور ممکنہ فوجی تصادم کا خطرہ موجود ہے، جس سے بحری تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں اب ایران کے ساتھ کسی جوہری معاہدے کے امکانات کم لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں پہلے سے کم پُرامید ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایران کچھ تاخیر کر رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔ میں یہ واضح کر دوں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، لیکن بہتر یہ ہوگا کہ یہ بغیر کسی کے مرنے کے بغیر جنگ کے بغیر ہو۔

مزید پڑھیں: برطانیہ 2034 تک دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے تین فیصد تک پہنچا دے گا، برطانوی وزیر دفاع

دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے واضح کیا ہے کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ایرانی ہتھیاروں کی زد میں ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق جنرل ناصرزادہ نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی بھی امریکی اقدام کا بروقت اور مؤثر جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس