Follw Us on:

انڈیا: طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Air india
انڈیا: طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

انڈیا کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے میں 241 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد طیارہ کمپنی نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں لندن جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو ا، یہ طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا، جس میں مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے، فلائٹ نمبر AI-117، میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جن میں 11 بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا میں طیاروں کے حالیہ حادثات: تکنیکی مسائل یا ایوی ایشن حکام کی نااہلی؟

انڈین میڈیا کے مطابق جس ہاسٹل پر طیارہ گرا، وہاں موجود کم از کم 5 ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے، جب کہ 45 سے زائد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق طیارہ اس وقت حیدرآباد ایئرپورٹ کے قریب ٹیکسی کر رہا تھا، جب وہ اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: نامور شخصیات سمیت 200 سے زائد سوار افراد ہلاک، ہاسٹل پر گرنے سے متعدد ڈاکٹر جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

طیارہ کمپنی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے بھی حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس