Follw Us on:

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے، سعودی ولی عہد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iran ksa.
ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔ (فوٹو: دی یروشلم پوسٹ)

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس رابطے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران پر ہونے والے ان حملوں کو ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا، اور کہا کہ یہ عالمی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحران کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اور یہ اقدامات مذاکراتی عمل اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، اور ہر ممکن طریقے سے سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔

Iranian vice president
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو: العربیہ )

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اورسلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔ 

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سعودی مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے حجاج کی واپسی میں دی گئی سہولتوں پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

اسی روز سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور ترک صدر رجب طیب اردوغان سے بھی رابطہ کیا، جس میں کشیدگی کو کم کرنے، تحمل سے کام لینے اور تمام تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلان نے بھی ایران پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت ہو چکی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس