Follw Us on:

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ سمیت تمام سات افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Helicopter crash
حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی ممکنہ وجہ یا تو موسم کی خرابی ہو سکتی ہے یا کوئی فنی خرابی۔ (فوٹو: انڈین میڈیا)

انڈیا میں کینڈرناتھ سے گپتکاشی جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر کینڈرناتھ مندر سے اڑا تھا اور اتراکھنڈ کے علاقے گپتکاشی جا رہا تھا۔ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔ بعد میں حکام نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر روانگی کے صرف 10 منٹ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اتراکھنڈ سول ایوی ایشن کے مطابق یہ حادثہ صبح 5 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں پانچ زائرین، ایک بچہ اور پائلٹ شامل ہیں۔ زائرین کا تعلق اترکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی ممکنہ وجہ یا تو موسم کی خرابی ہو سکتی ہے یا کوئی فنی خرابی۔

Helicopter crash.
اتراکھنڈ سول ایوی ایشن کے مطابق یہ حادثہ صبح 5 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)

ایک مقامی شخص نے حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھا اور فوراً حکام کو اطلاع دی۔ اس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ چھ ہفتوں میں یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ 7 جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی آ گئی تھی، مگر اس وقت پائلٹ اور ایک مسافر زخمی ہو کر بچ گئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس