Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ 2015ء کے بعد یہ ان کا پہلا ڈومیسٹک میچ تھا اور ان کی ناکامی نے بھارتی کرکٹ حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اوپنر روہت شرما کی ناکامی کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، اور یہ بات بھارتی شائقین کرکٹ کے لیے ایک شدید تشویش کا باعث بن چکی ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے پر ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے رنجی ٹرافی میں بھی اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس کر دیا۔

‘دی ہٹ مین’ کے نام سے مشہور ہونے والے بھارتی کپتان روہت شرما کی مسلسل ناکامیوں کے باعث انہوں نے 10 سال بعد واپس ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا مگر وہاں بھی ان کا بلا خاموش ہی رہا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے 19 گیندوں پرصرف 3 رنز بنا کر اپنے بلے کے زنگ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔

یہ 2015ء کے بعد یہ ان کا پہلا ڈومیسٹک میچ تھا اور ان کی ناکامی نے بھارتی کرکٹ حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز میں صرف چند دن رہ گئے ہیں اور اس ایونٹ سے قبل روہت کی خراب فارم نے بھارتی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھی اس صورتحال پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے کچھ نے روہت کے ساتھ ہمدردی دکھائی، جبکہ کچھ نے بھارتی ٹیم کی مشکلات پر خوشی کا اظہار کیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

اگر روہت شرما اور بھارتی ٹیم کا حال یہی رہا، تو یہ ایونٹ بھارت کے لیے ایک بھاری دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے، جس کے بعد لاہور کا قذافی اسٹیڈیم فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

!یہ تمام صورتحال بھارتی کرکٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان بن چکا ہے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس