Follw Us on:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
pakistani pay whooping Rs.86 billion tax on petrol in 15 days

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 83 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکس کی تجویز، وزارت توانائی نے ترمیمی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی

وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں کیا اور اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس