Follw Us on:

واٹس ایپ صارفین کے لیے ’میٹا‘ نیا فیچر لے آیا،یہ کیسی تبدیلی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
واٹس ایپ ’میٹا‘کی ملکیت ہے(فوٹو:میٹا)

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو یقیناً آپ کی آن لائن دنیا کو بدل کر رکھ دے گا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ بہت جلد آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ‘اکاؤنٹس سینٹر’ میں شامل کر سکیں گے اور یہ تبدیلی صارفین کی سوشل میڈیا زندگی کو اتنا آسان بنا دے گی کہ صآرفین حیران رہ جائیں گے۔

اکاؤنٹس سینٹر وہ جدید پلیٹ فارم ہے جو میٹا کی تمام ایپس کو ایک جگہ جوڑتا ہے یعنی اب فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کوئیسٹ کو ایک ہی ہب سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اب صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بآسانی انسٹاگرام اور فیس بک پر کراس پوسٹ کر سکیں گے یعنی واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے الگ سے ایپس کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ایک ہی کلک میں آپ کا اسٹیٹس انسٹاگرام اور فیس بک پر آپ کی موجودگی ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ میٹا کا سنگل سائن آن فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آپ ایک ہی اکاؤنٹ سے تمام میٹا ایپس میں لاگ ان کر سکیں گے۔

فیس بک سے انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنا اب اتنا آسان ہو جائے گا کہ آپ کو پاسورڈ یاد رکھنے کی پریشانی نہیں ہوگی۔

یہ فیچر مکمل طور پر آپشنل ہوگا یعنی صارفین کو یہ خود ان ایبل کرنا پڑے گا اور بائی ڈیفالٹ یہ فیچر ڈس ایبل رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سیکیورٹی بدستور برقرار رہے گی، یعنی آپ کے پیغامات اور کالز کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی دسترس سے محفوظ رہیں گے۔

اگرچہ یہ فیچر ابھی پوری دنیا میں دستیاب نہیں ہوگا مگر اس کا آغاز ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔جب یہ فیچر فعال ہوگا تو آپ کو یہ آپشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ملے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس