Follw Us on:

ایران-اسرائیل جنگ پر پاکستانی عوام کیا سوچتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ پاکستان میں بھی اس کشیدگی پر عوامی رائے دو حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے۔

ایک جانب لوگ ایران کی حمایت کرتے ہوئے اسے مسلم اُمّہ کی غیرت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب کچھ شہری اس جنگ کو خطے کے لیے خطرناک اور تباہ کن قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان میٹرز’ کی ٹیم نے مختلف شہروں میں عوامی رائے جانی جہاں شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو اکٹھا ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، جب کہ کچھ افراد نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ جنگ کے اثرات مہنگائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی بدامنی کی صورت میں پاکستان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ تنازعہ صرف دو ممالک کا نہیں رہا بلکہ یہ مسلم دنیا کے اتحاد عالمی طاقتوں کی مداخلت اور خطے کے امن و استحکام کا ایک نازک امتحان بن چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس