Follw Us on:

سینئر منسٹرز نے رات بھر جاگ کر کام کیا، جس پر شاباش دیتی ہوں، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینئر منسٹرز نے رات بھر جاگ کر کام کیا، جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں، عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔

صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ زیرو ٹیکس بجٹ کے ساتھ سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ بھی دے رہے ہیں۔ پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12 ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر و توسیع ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ عید پر صوبہ بھر میں صفائی کا ریکارڈقائم کیا۔ ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے۔ پوری توجہ عوام پر مرکوز ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک اتنے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، ہم 100نئے پروگرام لے کر آئے ہیں۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، اس سال اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے،40ہزار سے زائد گھر 40سال میں بھی نہیں بن سکے۔ عوام کی خدمت اوربھرپور تبدیلی کے لیے وقت بہت کم ہے۔

Maryam nawaz ii
دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو بھی پورا کیا اور 740ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈیلیور کیا۔ پی آر اے کی ریونیوکولیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر منسٹرز نے رات بھر جاگ کر کام کیا، جس پر شاباش دیتی ہوں۔ چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، نواز شریف بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ 2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا۔

مریم نوازنے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے، کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی اسکینڈل نہیں بنا۔ جو کامیابی ملی اللہ تعالیٰ نے عطا کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عید کے موقع پر ستھرا پنجاب نے ریکارڈ قائم کیے، افسران خود سڑکوں پر نکل آئے، شوق سے کام کیا۔ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہوچکے ہیں۔

Maryam nawaz iii
صوبائی اسمبلی میں پوری پراگریس پیش کریں گے، کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے۔ (فوٹو: فائل)

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی ا مانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے۔ مزدور کو کم از کم اجرت 40ہزار دی جائے،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔ پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس