حکومت پنجاب نے اعلیٰ بیوروکریسی میں اہم سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، متعدد سینئر افسران کو مختلف محکموں میں تعینات کر دیا گیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ثاقب علی کو ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا ہے۔ احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک مقرر کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ کیپٹن (ر) اسد اللہ کو سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن تعینات کیا گیا ہے۔ وقار عظیم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔ احمر نائیک کو ڈائریکٹر جنرل، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ انصر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ ثمن رائے کو کمشنر، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ منصور احمد راجہ کو ڈائریکٹر جنرل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2025-26 کا بجٹ ایلیٹ کلچر کا ہے جس میں غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں، عمران خان
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حناء ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ صحت و آبادی میں تعینات کیا گیا ہے۔ خالد پرویز کو ڈائریکٹر جنرل، پاپولیشن ویلفیئر بنایا گیا ہے۔ صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر، پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقرریاں انتظامی امور کی بہتری اور گورننس کے عمل کو مؤثر بنانے کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہیں۔