Follw Us on:

شکست کے باوجود پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan hockey team
شکست کے باوجود پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا؟( فائل فوٹو)

پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں آج   نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستانی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔

پاکستان نے پول میچز میں زیادہ گول کرنے پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جمعہ کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے ہوگا

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے پوائنٹس برابر ہوگئے، دونوں ٹیموں نے چار چار پوائنٹس حاصل کیے۔ تاہم، پاکستان نے ایک گول زیادہ اسکور کرکے سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی۔

ملائشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا، لیکن جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی راہ ہموار کردی۔

مزید پڑھیں:ایشین اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نور زمان انجری کے باعث باہر

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3-4 سے جیتا تھا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے 13 ویں اور 14 ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے، جب کہ رانا وحید اشرف نے 28 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کاسلیٹ نے ہیٹرک کی، جبکہ نائس ووڈ نے ایک گول کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس