تھائی لینڈ میں جاری AVC مینز نیشنز کپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی تائی پے کو پانچ سیٹوں پر مشتمل ایک سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 سے شکست دے دی۔
میچ کا اسکور 16-18 پر ختم ہوا، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد زبردست جشن منایا اور ایک دوسرے سے لپٹ کر خوشی سے جھومے، جب کہ کچھ کھلاڑی تھکن اور جذبات سے مغلوب ہو کر کورٹ پر گر پڑے۔
پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم چینی تائی پے نے بھی بھرپور مزاحمت کی۔ میچ کے پانچوں سیٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مگر آخرکار پاکستانی ٹیم کی ٹیم ورک، جذبے اور اسٹریٹجی نے انہیں کامیابی دلوائی۔
مزید پڑھیں: شکست کے باوجود پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا؟
قومی ٹیم کے کپتان، سیٹرز اور اسپائکرز نے بہترین کھیل پیش کیا، جب کہ دفاعی کھلاڑیوں نے بھی کئی اہم مواقع پر پوائنٹس بچائے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ اسٹیج میں ایک اہم فتح اپنے نام کر لی ہے۔ کوچنگ اسٹاف اور ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ AVC مینز نیشنز کپ ایشیا کی اعلیٰ سطح کی والی بال ٹیموں کے درمیان ایک بڑا ایونٹ ہے اور پاکستان کی اس فتح نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔