پنجاب بھر، خصوصاً لاہور، میں ان دنوں شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن فضا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت میں کوئی خاص کمی محسوس نہیں ہو رہی۔
لاہور میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم از کم درجہ حرارت 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ اور جنگ، پاکستان کیا ساتھ دے سکتا ہے؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، شہر میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم بارش کی توقع کم ہے۔
اس کے باوجود، پی ڈی ایم اے نے اطلاع دی ہے کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا جو 23 جون تک جاری رہیں گی۔ ان بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور دیگر کئی اضلاع میں تیز ہوائیں، آندھیاں اور بارش
حکمہ موسمیات نے 20 سے 23 جون تک ملک میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، جس سے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں معمول سے کہیں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
خصوصاً اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں پری مون سون کے دوران 40 سے 60 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ متوقع ہیں۔
جنوبی پنجاب کے شہروں جیسے ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں 21 سے 23 جون کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے لاہور عرفان علی کاٹھیا کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاط کریں۔ آندھی یا آسمانی بجلی کی صورت میں محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔