Follw Us on:

’ابھی نہیں‘ میرا ملک جارحیت کی زد میں ہے، عراقچی نے سفارت کاری سے انکار کردیا 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Araghchi
ایرانی وزیر خارجہ عباس کہا ہے کہ ہمارے ملک پر حملہ کیا گیا ہے۔ دنیا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ امریکہ نے سفارت کاری کا انکار کیا ہے۔ (تصویر: اشارق ال-اوست)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک پر حملہ کیا گیا ہے۔ دنیا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ امریکہ نے سفارت کاری کا انکار کیا ہے۔

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی وژن خطاب میں دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ حملے ایک شاندار فوجی کامیابی تھے۔ ایران کی اہم جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

Iran says u.s. 'maximum pressure' will fail as it did in
اقوام متحدہ کا چارٹر ایران کو جوابی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔ ایران کو سفارت کاری کی طرف آنے کا کہنا بے معنی ہے۔ (تصویر: دی ہندو)

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ، ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکا نے ایرانی عوام کے خلاف عسکری کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔ اب نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہو گی۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ، اقوام متحدہ کا چارٹر ایران کو جوابی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔ ایران کو سفارت کاری کی طرف آنے کا کہنا بے معنی ہے کیونکہ اس وقت سفارت کاری کا راستہ بند کیا جا چکا ہے۔ ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اجلاس طلب کرے تاکہ اس حملے کے مضمرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ساتھ ہی ایران نے جوہری ہتھیاروں کی عالمی نگران تنظیم سے بھی واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ امریکا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، خود عالمی امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ، امریکا نے ایک آزاد ریاست پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے اصولوں کی نفی کی ہے۔


یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس