Follw Us on:

مائیکروسافٹ کا اگست 2025 تک پاس ورڈ کا استعمال مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Microsoft announces $3 bn ai investment in india
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگست 2025 تک مکمل منتقلی کا عمل مکمل ہو جائے گا اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک مسلسل رسائی برقرار رکھنے کے لیے پاس ورڈز کی جگہ پاس کیز کا استعمال لازمی بنانا ہوگا۔ ( تصویر: ٹیک آیکسپلور)

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگست 2025 تک اپنے تمام پلیٹ فارمز پر روایتی پاس ورڈز کا استعمال مکمل طور پر ختم کر دے گی اور ان کی جگہ ’پاس کیز‘ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام صارفین کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور پاس ورڈز سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ یہ منتقلی مرحلہ وار کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں اکتوبر 2024 سے ایژر پورٹل، مائیکروسافٹ اینٹرا ایڈمن سینٹر، اور مائیکروسافٹ ان ٹیون ایڈمن سینٹر پر ملٹی فیکٹر تصدیق (ایم ایف اے) لازمی قرار دی جائے گی۔

جنوری 2025 میں مائیکروسافٹ آتھنٹی کیٹر ایپ میں ’پاس کی‘ کی سپورٹ شامل کر دی جائے گی، جب کہ جولائی 2025 میں پاس ورڈ آٹو فل فیچر ختم کر دیا جائے گا۔

Google and microsoft b
یہ تبدیلی مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز پر اثرانداز ہو گی، جن میں آؤٹ لک، ایکس باکس، اور مائیکروسافٹ 365 شامل ہیں۔ ( تصویر: ٹیک فاونیگ نیئوز)

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگست 2025 تک مکمل منتقلی کا عمل مکمل ہو جائے گا اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک مسلسل رسائی برقرار رکھنے کے لیے پاس ورڈز کی جگہ پاس کیز کا استعمال لازمی بنانا ہوگا۔

پاس کیز، فائڈو الائنس کے معیار پر مبنی ایک سیکیورٹی طریقہ کار ہے، جو فیس ریکگنیشن، فنگر پرنٹ اسکین یا پن کوڈ جیسے ڈیوائس سے جڑے توثیقی طریقوں کے ذریعے کام کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق یہ طریقہ روایتی پاس ورڈز کے مقابلے میں تین گنا تیز لاگ اِن فراہم کرتا ہے اور فشنگ یا کریڈنشل چوری جیسے سائبر خطرات کو مؤثر انداز میں روکتا ہے۔

جون 2025 سے شروع ہونے والے تین ماہ کے عبوری مرحلے کے دوران، مائیکروسافٹ آتھنٹی کیٹر ایپ میں پاس ورڈ مینیجر کی سہولت بتدریج ختم کر دی جائے گی۔ صارفین کو اس دوران اپنے موجودہ پاس ورڈز کی جگہ پاس کیز سیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Microsft
پاس کیز، فائڈو الائنس کے معیار پر مبنی ایک سیکیورٹی طریقہ کار ہے۔ (فوٹو: فائل)

واضح رہے کہ یہ تبدیلی مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز پر اثرانداز ہو گی، جن میں آؤٹ لک، ایکس باکس اور مائیکروسافٹ 365 شامل ہیں۔ اس تبدیلی سے دنیا بھر میں اس کے ایک ارب سے زائد صارفین متاثر ہوں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ کچھ کمپنیاں اب پرانے پاس ورڈ سسٹمز ختم کر کے پاس کیز متعارف کروا رہی ہیں تاکہ صارفین کے لیے آن لائن سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانیہ کی حکومت بھی اپنے جی او وی ڈاٹ یو کے سسٹم میں پاس کیز کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق یہ اقدام اس کے موجودہ سیکیورٹی نظام جیسے ونڈوز ہیلو اور مائیکروسافٹ اینٹرا آئی ڈی  کو مزید وسعت دینے کی کوشش کا حصہ ہے، جن میں ایس ایم ایس، کیو آر کوڈ اور بایومیٹرک توثیق کے اختیارات شامل کیے جا رہے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس