Follw Us on:

امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، آیت اللہ خامنہ ای

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ayat ullah khamnai
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا۔ (فوٹو: ایکس)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے اسرائیل کی مکمل تباہی کا خدشہ تھا۔ امریکا کچھ حاصل نہیں کر سکا۔ ایران نے امریکی چہرے پر تھپڑا رسید کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے گا تو یہ قوم ایک آواز بن سکتی ہے، ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا۔

سپریم لیڈر نے کہا ایرانی فوج اسرائیل کا دفاعی نظام توڑنے میں کامیاب رہی، بلند و بالا دعؤوں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس