Follw Us on:

منشیات سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، مریم نواز کا انسداد منشیات کے عالمی دن پر پیغام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam speech feature
معاشرے میں منشیات کے خلاف جاری مہم میں بھرپور ساتھ دیں۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں منشیات کے خلاف سرگرم تنظیموں اور باشعور شہریوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے محفوظ مستقبل اور بہتر معاشرے کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کا عزم غیر متزلزل ہے۔ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط اور جامع اقدامات پر کاربند ہے اور انسداد منشیات فورس کو ازسرنو فعال اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ بچوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور معاشرے میں منشیات کے خلاف جاری مہم میں بھرپور ساتھ دیں۔ شہری آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور نشے کے خلاف کام کرنے والوں کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: مسلم ممالک کے دفاعی بلاک اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر فوری کام کیا جائے، حافظ نعیم

دوسری جانب انہوں نے بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ اور دیگر مقامات پر وزٹ کے دوران انہوں نے بروقت پانی کی نکاسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے گلبرگ کے مختلف بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے خوبصورت ٹف ٹائلز اور پیور کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور تجاوزات کے خاتمے اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں صرف آٹھ ماہ کے قلیل عرصے میں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے پائیدار نظام کا قیام قابل تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لاہور میں بارش کے بعد نکاسی آب کا عمل بروقت مکمل ہو رہا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس