Follw Us on:

سکھ میرج ایکٹ منظور، پاکستان قانون نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sikh bride
سکھ برادری کے تمام علاقوں میں اس سہولت کو ممکن بنایا جا سکے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان سکھ میرج ایکٹ 2018 کو باقاعدہ طور پر منظور کرنے اور اس پرعملدرآمد شروع کرنے کے بعد دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے سکھ برادری کی شادیوں کے لیے الگ اور باضابطہ قانون نافذ کیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس قانون کے تحت سکھ برادری کی شادیوں کی قانونی رجسٹریشن، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ (میرج سرٹیفکیٹ) اور شناختی و وراثتی دستاویزات کی تیاری کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں دو میرج رجسٹرارز، سردار پلوندر سنگھ اور سردار دلجیت سنگھ کو مقرر کیا گیا ہے۔ ان رجسٹرارز نے سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی شدہ سکھ جوڑوں کا اندراج اور کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس قانون کے تحت میرج رجسٹرارز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، تاکہ سکھ برادری کے تمام علاقوں میں اس سہولت کو ممکن بنایا جا سکے۔

Sikh bride
پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ (فوٹو: فائل)

ننکانہ صاحب میں میرج رجسٹریشن کے لیے آنے والے ایک سکھ دلہے کا نجی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سکھ برادری کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ اب میری بیوی میرے نام پر شناختی کارڈ بنوا سکے گی۔ ہم حکومتِ پاکستان اور سردار رمیش سنگھ اروڑا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ قانون پاس کروایا۔

پنجاب اسمبلی کے رکن اور سکھ رہنما سردار رمیش سنگھ اروڑا نے اس پیش رفت پر کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہے بلکہ پاکستان کی اقلیت دوست پالیسی کا عملی ثبوت بھی ہے۔

واضح رہے کہ سکھ میرج ایکٹ 2018 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی شادی رجسٹر نہیں کرا سکے گا۔ یہ قانون سکھ برادری کے لیے وراثت، شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور قانونی تحفظ کے معاملات میں آسانی پیدا کرے گا۔ پاکستان اس قانون کو عملی طور پر نافذ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس