Follw Us on:

پنجاب کا 30 سال سے واجب الادا قرض آج صفر ہو گیا ہے، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mariyam nawaz

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجٹ کی منظوری پر ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا گزشتہ 30 سال سے واجب الادا قرضہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

مریم نواز نے  پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت پنجاب نے معدنیات کے شعبے میں 30 ارب روپے کی خطیر بچت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور وزارت معدنیات میں کیے گئے انقلابی اقدامات اسی کا ثبوت ہیں۔

انہوں  نے اپنی تقریر میں مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کل تک نواز شریف کو مائنس کرنے کی بات کرتے تھے، آج خود مائنس ہو چکے ہیں اور انہیں کسی نے نہیں بلکہ ان کی اپنی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے خود تسلیم کیا کہ بانی مائنس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کے نام پر کی جانے والی سابقہ حکومتوں کی سیاست پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے ساتھ صرف وعدے کیے گئے، ہم نے ان وعدوں کو عملی شکل دینے جا رہے ہیں اور  صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کررہے ہیں۔

Water

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنی جماعت کے رہنماؤں، نواز شریف اور شہباز شریف، سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 5335 ارب روپے کا تاریخ کا سب سے منظم بجٹ دیا ہے، جو کہ مکمل طور پر ٹیکس فری ہے۔

انہوں نے انڈیا کے خلاف حالیہ کامیابی پر قوم، پارلیمنٹیرینز اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ریاست ہے اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی قابل فخر ہے۔

مزید پڑھیں:کے پی حکومت کی امداد کے منتظر ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریائے سوات میں بہہ گئے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا، جس کے نتیجے میں ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ نواز شریف کے وژن کے مطابق تیار کیا گیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہر شہری کو برابر کا حق دیا جا رہا ہے، چاہے وہ لاہور کا رہائشی ہو یا بھکر، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان یا رحیم یار خان کا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس