Follw Us on:

جمہوری عمل پارلیمنٹ میں ہوتا ہے، عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہیں، رانا ثناءاللہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rana sanaullah
جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم بڑھایا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ذریعے چلتا ہے، جب کہ عدالتوں کا کام قانون کی روشنی میں فیصلے دینا ہے۔ حالیہ عدالتی فیصلے سے جمہوری استحکام کی راہ مزید ہموار ہوئی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی دی ہے اور یہ اتحادی حکومت کے لیے معیشت کو بہتر بنانے کا سنہری موقع ہے۔

رانا ثناءاللہ نے اس عدالتی فیصلے کو اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم بڑھایا گیا ہے۔ عدالتوں نے قانون کی درست تشریح کی ہے، پہلے ہائیکورٹ نے اور اب سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے۔

Rana sanaullah ii
ملک میں جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ذریعے چلتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں، وہ مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے، مگر بہتر ہوگا کہ وہ اپنے اندرونی معاملات کا جائزہ لے۔

رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمنٹ میں نمبرز گیم واضح ہو چکی ہے اور اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔ یہ اکثریت قانون سازی اور اصلاحات کے عمل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ذریعے چلتا ہے، جب کہ عدالتوں کا کام قانون کی روشنی میں فیصلے دینا ہے۔ حالیہ عدالتی فیصلے سے جمہوری استحکام کی راہ مزید ہموار ہوئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس