Follw Us on:

پنجاب حکومت نے صحت کارڈ اسکیم بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Health card scheme suspended as kp govt stops
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت 30 جون کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (تصویر: ڈان)

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت 30 جون کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے متعلق اطلاع صحت کارڈ اسکیم چلانے والی کمپنی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو تحریری طور پر دی گئی ہے۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسپتال صحت کارڈ سے متعلق خدمات مقررہ تاریخ کے بعد بند کر دیں۔ یہ اسکیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں شروع کی گئی تھی تاکہ عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Report card
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق، صحت کارڈ اسکیم کے خاتمے کے باوجود مریضوں کو نئے پروگرام کے تحت علاج کی سہولت حاصل رہے گی۔ (تصویر: کول سوجاگ)

پنجاب حکومت نے اب ایک نئی صحت اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت مخصوص بیماریوں کے علاج کے لیے علیحدہ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق نئے پروگرام میں کارنیا، کوکلیئر، بون میرو، ڈائیلاسس، گردے اور جگر کی پیوندکاری کے لیے الگ الگ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی دل کی سرجری کے لیے ایک علیحدہ پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق، صحت کارڈ اسکیم کے خاتمے کے باوجود مریضوں کو نئے پروگرام کے تحت علاج کی سہولت حاصل رہے گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ مربوط اور مخصوص بیماریوں کے لیے بہتر طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔

Punjab govt increases health card claim co payment to 50% latest
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ مربوط اور مخصوص بیماریوں کے لیے بہتر طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ (تصویر: ہم نیوز)

تاحال حکومت کی جانب سے مکمل تفصیلات یا ممکنہ چیلنجز سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مستقبل میں ان نئی اسکیموں کے دائرہ کار اور اثرات کا مزید جائزہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ، صحت انصاف کارڈ ایک ہیلتھ کارڈ ہے جو کے مختلف اضلاع کے لوگوں کو پاکستان کے مخصوص ہسپتالوں میں مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔  سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس کا اجراء کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پنجاب کے تمام مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں تاکہ انہیں ہیلتھ انشورنس فراہم کی جا سکے ۔

اس سے پہلے یہ پروگرام امریکا کے صدر باراک اوباما نے شروع کیا تھا لیکن صدر ٹرمپ نے آتے ہی ان منصوبے کو ختم کر دیا جس کی وجہ سے آج کل انہیں  تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس