Follw Us on:

انڈیا کا جارحانہ رویہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، فیلڈ مارشل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Field marchall i
آپ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا کا جارحانہ رویہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت دکھائی تو ہم ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاکستان اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر تیار ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقدہ 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ سےسید عاصم منیر نے خطاب کیا۔ انہوں نے پریڈ کے اعلیٰ معیار، کیڈیٹس کے نظم و ضبط اور ان کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان نیول اکیڈمی کی غیر معمولی تربیت اور ادارے کی پیشہ ورانہ برتری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی پریڈ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے، کیڈیٹس کا پرجوش انداز، ان کا مثالی ٹرن آؤٹ اور اعتماد بھرپور انداز میں قوم کی امیدوں اور توقعات کا عکس پیش کر رہا ہے۔

فیلڈ مارشل نے کامیاب کیڈیٹس کو مبارکباد دی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈیٹس کو انعامات حاصل کرنے پر خصوصی سراہا۔ انہوں نے ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کیڈیٹس کو بھی تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو اپنی اعلی عسکری اخلاقیات، غیر معمولی مہارت اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میری نصیحت ہے کہ آپ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں، کیونکہ بحری جنگ کا میدان تیزی سے بدل رہا ہے۔

Field marshel
انڈیا کا جارحانہ رویہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایک مؤثر اور جدید میری ٹائم فورس کی موجودگی ناگزیر ہو چکی ہے۔ سمندری سلامتی اور وسائل کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کا کردار کلیدی ہے۔

انہوں نے کیڈٹس کو تلقین کی کہ وہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دیں کیونکہ بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ نیول فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

انڈیا کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انڈیا اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں انڈیا نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا بہانہ بنا کر دو بار پاکستان پر بلاجواز حملے کیے، لیکن پاکستان کے مؤثر جواب نے خطے کو بڑے تنازعے سے بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا جارحانہ رویہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی بھی حملے کو برداشت کرے گا، تو یہ اس کی خطرناک غلط فہمی ہے۔ پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا اور اس میں کوئی جھجک نہیں دکھائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں “Net Regional Stabilizer” کے طور پر ابھرا ہے اور ملک کے دفاع کے لیے قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Field marchall i
پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی بھی حملے کو برداشت کرے گا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سورۃ البقرہ کی آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران مزید مضبوط ہوا ہے اور آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ متحد، پُرعزم اور تیار ہیں۔

عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انڈیا نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے بردباری اور تدبر سے کام لیا۔ ہم دشمن کے متکبرانہ اور جارحانہ رویے سے بخوبی آگاہ ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

فیلڈ مارشل نے خطاب کے دوران کہا کہ انڈیا فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک حیثیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مؤثر اور مضبوط میری ٹائم فورس کی ضرورت ہے اور نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس