Follw Us on:

انسانی جانیں چلی گئیں اور وزراء بلیم گیم اور میمز بنانے پر لگ گئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

مادھو لعل
مادھو لعل
Jamaat e islaami
سانحہ سوات پر پورے پاکستان میں قوم کے دل غمگین اور افسردہ ہیں۔ (فوٹو: حافظ نعیم الرحمان)

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بارہ سال سے صوبے کے حکمران پارٹی کی بے حسی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انسانی جانیں چلی گئیں اور وزراء بلیم گیم اور میمز بنانے پر لگ گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ڈسکہ میں ملاقات کی،انہوں نے سوات میں جاں بحق ہونےوالے محسن کی چار بچیوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اگر کیس کرنا چاہیں تو جماعت اسلامی بھرپور ساتھ دے گی۔ سانحہ سوات پر پورے پاکستان میں قوم کے دل غمگین اور افسردہ ہیں۔

Jamaat e islaami ii
سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی حکومت کی بدترین گورننس کی مثال ہے۔ (فوٹو؛ فائل)

انہوں نے کہا کہ بارہ سال سے صوبے کے حکمران پارٹی کی بے حسی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انسانی جانیں چلی گئیں اور وزراء بلیم گیم اور میمز بنانے پر لگ گئے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کی بھی آنکھیں کھلنی چاہیے کہ کیسے ان افراد کو منتخب کرتے ہیں جو دکھ میں بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، الخدمت اپنی بساط سے بڑھ کر ہنگامی صورتحال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے دو دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی حکومت کی بدترین گورننس کی مثال ہے، صوبائی حکومتیں میڈیا پر اشتہارات میں نظر آتی ہیں عملا ڈسکہ شہر بارش میں ڈوبا ہوا ہے۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس