Follw Us on:

امریکا میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، دو ہلاک، ایک زخمی

حسیب احمد
حسیب احمد
Should gulf breeze shift from volunteer to paid firefighters
امریکی ریاست آئی ڈاہو کے شہر کور ڈی لین میں اتوار کے روز ایک شخص نے آگ لگانے کے بعد امدادی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ (تصویر: پنسکولا نیوز)

امریکی ریاست آئی ڈاہو کے شہر کور ڈی لین میں اتوار کے روز ایک شخص نے آگ لگانے کے بعد امدادی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو فائر فائٹرز ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

شہر کے پولیس کے سربراہ نوریس نے اتوار کی شب پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ سہ پہر تقریباً) 1:21( بجے کنفیلڈ ماؤنٹین کے علاقے میں پیش آیا، جہاں جنگل میں آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ آگ بجھانے کے لیے بھیجی گئی ٹیم پر کچھ دیر بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

نوریس کے مطابق، حملہ آور نے جدید اسپورٹنگ رائفل سے پہلے فائر فائٹرز پر اور بعد میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر خفیہ طور پر فائرنگ کی۔ فائر فائٹرز کو بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

Multiple firefighters attacked while responding to a blaze near
حملہ آور نے جدید اسپورٹنگ رائفل سے پہلے فائر فائٹرز پر اور بعد میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر خفیہ طور پر فائرنگ کی۔ (تصویر: دی بوسٹن گلوبل)

پولیس کے مطابق، حملے کے بعد علاقے میں تین سو سے زائد مقامی، ریاستی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کیے گئے، جن میں دو اسنائپر ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ کئی گھنٹوں تک جاری فائرنگ کے بعد، مشتبہ شخص کی لاش جائے وقوعہ کے قریب سے ملی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے خودکشی کی یا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

نوریس نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ مشتبہ شخص اکیلا تھا اور اس نے خود آگ لگائی تھی ۔ اس واقعے میں کور ڈی لین اور کوٹینی کاؤنٹی کے دو فائر فائٹرز ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا زخمی فائر فائٹرتشویشناک مگر مستحکم حالت میں ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔

Us shooting alert firefighters shot while responding to fire
پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش آگ بجھنے کے بعد ہی ممکن ہو گی اور جائے وقوعہ سے مزید اسلحہ ملنے کا امکان ہے۔ (تصویر: دکن ہیرلڈ)

حکام کے مطابق، فائر کے باعث آگ 20 ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے اور ابھی بھی مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش آگ بجھنے کے بعد ہی ممکن ہو گی اور جائے وقوعہ سے مزید اسلحہ ملنے کا امکان ہے۔

واقعے کے دوران علاقے میں شیلٹر اِن پلیس کی ہدایت جاری کی گئی، جو سات گھنٹے بعد ختم کی گئی۔ مقامی افراد اور عینی شاہدین نے اس واقعے کو شہر کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔

عالمی تنظیم برائے فائر فائٹرز (آئی اے ایف ایف ) کے صدر ایڈورڈ کیلی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کور ڈی لین، آئی ڈاہو میں آج جب ہمارے اراکین آگ بجھانے پہنچے، تو ان پر ایک سنگین حملہ کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس