Follw Us on:

روس کا یوکرین کے ایک علاقے  پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Russia claims 'full control' of ukraine's avdiivka
تاہم اس دعوے کی تاحال روسی وزارت دفاع کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی یوکرین کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل جاری کیا گیا ہے۔ (تصویر: لی مونڈ)

روسی حمایت یافتہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے فروری 2022 میں یوکرین میں فوجی مداخلت کے حکم کے بعد تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

تاہم اس دعوے کی تاحال روسی وزارت دفاع کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی یوکرین کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

Ukraine says it could be provoked by russian
اہلکار لیونڈ پاسچنک نے کہا ہے کہ لوہانسک پیپلز ریپبلک کی مکمل 100 فیصد حدود آزاد کرا لی گئی ہیں۔ (تصویر: رائٹرز)

روسی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوہانسک میں تعینات روسی حمایت یافتہ اہلکار لیونڈ پاسچنک نے کہا ہے کہ لوہانسک پیپلز ریپبلک کی مکمل 100 فیصد حدود آزاد کرا لی گئی ہیں۔

پاسچنک سوویت دور کے یوکرین میں پیدا ہوئے اور اب ماسکو کے مطابق لوہانسک پیپلز ریپبلک کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تاہم اس دعوے کی تاحال روسی وزارت دفاع کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی یوکرین کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

لوہانسک وہ علاقہ ہے جس کا رقبہ تقریباً چھبیس ہزار سات سو مربع کلومیٹر ہے، 2014 میں کریمیا کے الحاق کے بعد پہلا مکمل یوکرینی علاقہ ہے جس پر روسی کنٹرول قائم ہوا ہے۔

ستمبر 2022 میں صدر پیوٹن نے لوہانسک سمیت ڈونیٹسک، زاپوریزیا اور خیرسون کے علاقوں کو روس کا حصہ قرار دیا تھا جسے یورپی ریاستوں نے غیرقانونی قرار دیا اور عالمی برادری کی اکثریت نے تسلیم نہیں کیا۔

Ukraine russia war
لوہانسک وہ علاقہ ہے جس کا رقبہ تقریباً چھبیس ہزار سات سو مربع کلومیٹر ہے۔ (تصویر: دی ٹیلیگراف)

یوکرین حکومت کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ان علاقوں پر دعویٰ غیر قانونی اور بے بنیاد ہے اور کییف نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان علاقوں پر روسی حاکمیت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

روس کا مؤقف ہے کہ یہ علاقے اب روس کا حصہ ہیں، اس کے جوہری تحفظ کے دائرے میں آتے ہیں اور ان کی واپسی ممکن نہیں۔

تاریخی طور پر لوہانسک روسی سلطنت کا حصہ رہا ہے اور 1920 میں ریڈ آرمی کے قبضے کے بعد سوویت یونین میں شامل ہوا۔ 2014 کے میدان انقلاب اور کریمیا کے الحاق کے بعد لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور یوکرین کی فوج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔

فی الوقت روس یوکرین کے عالمی طور پر تسلیم شدہ رقبے کے تقریباً 19 فیصد حصے پر قابض ہے جن میں لوہانسک کے علاوہ 70 فیصد سے زائد ڈونیٹسک، زاپوریزیا اور خیرسون کے علاقے شامل ہیں، جب کہ خارکیف، سومی اور ڈنیپروپیٹروسک کے کچھ حصے بھی روسی قبضے میں ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس