Follw Us on:

عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ صحت کارڈ بند کررہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

مادھو لعل
مادھو لعل
Doctor yasmin rashid ii
ہماری حکومت میں پنجاب میں 42 لاکھ خاندانوں نے صحت کارڈ استعمال کیا۔ (فوٹو: گوگل)

سابق وزیرِ صحت و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ مریم نواز صحت کارڈ بند کررہی ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت جب سے بنی ہے اسی کوشش میں ہے کہ کس طرح صحت کارڈ کو بند کیا جائے۔

جیل سے جاری کردہ اپنے خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جن کے اپنے چھوٹے بڑے سب علاج لندن میں ہوتے ہوں، وہ ایک عام پاکستانی کے لیے صحت کارڈ کی سہولت کو نہیں سمجھ سکتے۔ صحت ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، جس کی اسے بہترین سہولت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی اہمیت ایک لیڈر نے سمجھی، جس کا سب کچھ پاکستان میں ہے، جس کو اپنی ذاتی تشہیر میں کوئی دلچسپی نہیں، جس نے بغیر کسی تفریق کے قومی شناختی کارڈ پر پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دی۔

سابق وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ عمران خان کے صحت کارڈ کا مقصد تھا کہ کسی کو بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھونا نہ پڑے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا کر اپنی عزتِ نفس کو مجروح کرے۔ ہماری حکومت میں پنجاب میں 42 لاکھ خاندانوں نے صحت کارڈ استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صرف عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ صحت کارڈ کو بند کررہی ہے، جس دن سے پی ڈی ایم حکومت بنی ہے، وہ اسی کوشش میں ہے کہ کس طرح لوگوں سے اس سہولت کو چھینا جاسکے۔

Doctor yasmin rashid
آج صرف عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ صحت کارڈ کو بند کررہی ہے۔ (فوٹو: فائل)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی وزیرِاعلیٰ کی لیک ویڈیو تو سب کو یاد ہوگی، جس میں وہ اپنے چچا کو صحت کارڈ بند کرنے کا کہہ رہی تھیں۔ عمران خان کا ہر منصوبہ چاہے لنگڑ خانے ہوں، پناگاہیں یا پھر صحت کارڈ، وہ سب عوام کی سہولت کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں پر یقین رکھنے والا لیڈر ہے، جب کہ مریم نواز ذاتی تشہیر پر یقین رکھتی ہیں، وہ چاہیں ہر چیز اور جگہ پر اپنی جتنی تصویریں بھی لگا لیں، عوام کے دل میں عمران خان کے لیے جو محبت ہے اسے حاصل نہیں کرسکتیں کیونکہ عوام سب جانتی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کا نام ’مریم آباد‘ رکھ دیں، سوشل میڈیا پر بحث، حقائق کیا ہیں؟

سابق وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہمارے 16 ارکان کو معطل کردیا، انہوں نے کہا کہ عورت پر جملے کسنا معیوب بات ہے، مجھے ان کی اس منافقت اور دوہرے معیار پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جب خواتین پر جنگِ بغاوت، غداری کے جعلی مقدمے بنائے جارہے تھے اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا، تب کیوں ایک بار بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ضمیر نہیں جاگا؟ کیا ان کے نزدیک عزت کی حقدار صرف ان کی پارٹی کی خواتین ہیں؟

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس