Follw Us on:

نیپرا بجلی کے نرخ کب اور کن صارفین کے لیے کم کر رہا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Nepra raises tariff for karachi's domestic
نیپرا کی جانب سے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف پر ہونے والی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ (تصویر: ڈان)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخ میں کمی کر دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف پر ہونے والی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔

نیپرا حکام کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر لاگو ہوگی۔

Pakistan
نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز کے لیے بھی فی یونٹ نرخ ایک روپے پندرہ پیسے کم کیے گئے ہیں۔ (تصویر: آج نیوز)

ادارے کے مطابق ماہانہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نیا ٹیرف دس روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو سو یونٹ تک استعمال پر نیا ٹیرف  تیرہ روپے ایک پیسہ ہوگا۔

لائف لائن صارفین کے لیےپچاس یونٹ تک کا ٹیرف تین روپے 95 پیسے اورسو یونٹ تک سات روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا ہے۔

نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز کے لیے بھی فی یونٹ نرخ ایک روپے پندرہ پیسے کم کیے گئے ہیں۔ کمرشل صارفین کے لیے نیا اوسط ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ ہوگا، جبکہ جنرل سروسز کے لیے نیا نرخ 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق صنعتی شعبے کے لیے بھی بجلی کے نرخ میں کمی کی گئی ہے اور نیا اوسط ٹیرف 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ اسی طرح بلک صارفین کے لیے نیا بنیادی نرخ 41 روپے 76 پیسے اور زرعی صارفین کے لیے 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی ریلیف کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ صارفین کو جزوی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس