Follw Us on:

باجوڑ میں میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد شہید، 11 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dawn news

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک کے قریب واقع میلہ گراؤنڈ میں ایک افسوسناک بم دھماکہ پیش آیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ ناواگئی روڈ پر اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی گزر رہی تھی، جسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، شہدا میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسمٰعیل، تحصیلدار وکیل، اے ایس آئی نو حکیم، کانسٹیبل رشید اور ایک نامعلوم شہری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کے اہم ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمی افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص خان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جس پر پوری صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس