Follw Us on:

شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ  کے لیےآذربائیجان روانہ( فائل فوٹو)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ای سی او کے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وہ علاقائی تجارت، روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے اقدامات پر زور دیں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اپنی ہی قائم کردہ عدالت سے شیخ حسینہ واجد کو چھ ماہ قید

دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج سے شروع ہو رہا ہے۔

شہباز شریف رکن ممالک کے درمیان تجارتی، ٹرانسپورٹ رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے،وزیر اعظم دیگر ای سی او ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس