Follw Us on:

پاکپتن سانحہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت، 4 نعشیں غائب، مقدمہ درج

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (22)
واقعے کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس کے بعد درج کر لیا گیا۔ (فوٹو: فائل)

پاکپتن کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں جس میں 20 نومولود بچوں کی پراسرار اموات ہوئی تھی، اُس میں بڑا انکشاف سامنے آ یا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ پر 4 بچوں کی نعشیں غائب کرنے اور ریکارڈ میں خردبرد کا سنگین الزام عائد کر دیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس کے بعد درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر نومولود بچی منہاج فاطمہ کے والد کی مدعیت میں درج ہوئی، جس میں سی ای او، ایم ایس سمیت چھ افسران کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ہسپتال کے دیگر عملے کو تاحال نامعلوم رکھا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق آکسیجن وافر مقدار میں موجود تھی، مگر اس کے باوجود مریض بچوں کو فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث ان کی اموات واقع ہوئیں۔

Website web image logo (23)
20 نومولود بچوں کی پراسرار اموات ہوئی تھی۔ (فوٹو: فائل)

پولیس کے مطابق مقدمے میں زیرِ دفعہ سنگین غفلت، ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور نعشوں کو چھپانے جیسے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب لواحقین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی اموات کا سبب بننے والے تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس