Follw Us on:

لاہور میں شیر کے حملے کے بعد پنجاب بھر میں وائلڈ لائف کا کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد، پانچ افراد گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (26)
لاہور سے 4 شیر برآمد کیے گئے ہیں اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے سے خاتون اور بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف) نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کو مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر بازیاب کر لیے گئے، جب کہ پانچ افراد کو حراست میں لے کر پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق صرف لاہور سے 4 شیر برآمد کیے گئے ہیں اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ سے بھی چار شیر تحویل میں لیے گئے، ملتان میں تین شیر بازیاب کرکے ایک شخص گرفتار، دو ایف آئی آرز درج کی گئیں، فیصل آباد میں دو شیر قبضے میں لے کر ایک احاطہ سیل کر دیا گیا۔

Website web image logo (27)
جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے خاتون اور دو بچوں پر حملہ کر دیا تھا۔ (فوٹو: فائل)

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف کا غیر قانونی کاروبار ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کو 3 نشستوں سے محرومی کا خدشہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے خاتون اور دو بچوں پر حملہ کر دیا تھا، جس سے تینوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد شہری حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی جنگلی جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پالنے کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس