Follw Us on:

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا تبادلہ، نئے عہدیدار کون؟

احسان خان
احسان خان
Fia
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا تبادلہ، نئے عہدیدار کون ہوں گے؟( فائل فوٹو)

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کو لاہور میں ایف آئی اے کا نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کا شمار پاکستان کے فرض شناس اور قابل افسران میں کیا جاتا ہے۔ وہ 34 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر میں مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

انہوں نے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، رحیم یار خان، بھکر اور گلگت جیسے اہم اضلاع میں ڈی پی او اور سی پی او کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

ایف آئی اے میں تعیناتی سے قبل کیپٹن محمد علی ضیا بطور ڈی آئی جی آپریشن پنجاب اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس کے مختلف آپریشنز کی قیادت کی اور سیکیورٹی امور میں اہم کردار ادا کیا۔

پنجاب حکومت نے  مختلف اسسٹنٹ کمشنرز اور اعلیٰ حکومتی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان تبدیلیوں کے مطابق، او ایس ڈی محمد عدنان زاہد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن سونیا کلیم کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح، اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ احمد سلیم منج کی خدمات بھی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے سپرد کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • اسسٹنٹ کمشنر بورے والا فاروق احمد کو تبدیل کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد عرفان کو تبدیل کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کو ساہیوال تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افئیرز، سپورٹس تعینات کر دیا گیا
  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور غلام مرتضٰی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ناصر شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور محمد نعیم بشیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حسن نزیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، سرگودھا محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سید اسد عباس کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا
  • اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا

مزید پڑھیں:‘اب ایسا نہیں ہوگا’،مریم نواز کا سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا اعلان

یہ تقرریاں و تبادلے حکومت کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس