Follw Us on:

ون ڈے رینکنگ، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کون سی پوزیشن پر ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Icc odi rankings
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ (تصویر: دنیا نیوز)


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے (او  ڈی آئی)  فارمیٹ کے تازہ ترین بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں انڈیا کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ انڈیا  ہی کے کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

What happens to indian cricket
بیٹنگ رینکنگ میں انڈیا کے شوبمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ (تصویر: دنیا نیوز)

سری لنکا کے چریتھ اسالانکا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن کوسل مینڈس نے  دس درجے بہتری کے بعد ٹاپ  دس میں جگہ بناتے ہوئے دسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔


سری لنکا کے مہیش تھکشانا ون ڈے بولرز کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

وانندو ہسارنگا 11 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

Pakistan pace star shaheen shah
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرید بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ (تصویر: بزنس ریکارڈر)

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے آ کر بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے اظمت اللہ عمرزئی نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔


پاکستان کا کوئی بھی آل راؤنڈر اس فہرست کے سرفہرست دس کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کی یہ رینکنگز کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہیں جن کا اثر مستقبل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پوزیشنز پر پڑ سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس