جمعرات کے روز لاہور میں ہونے والی بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا ہے تو مریم سرکار کا چہرہ بھی واضح کیا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی راشد نصراللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بارش کے دوران ویڈیو شئیر کی ، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لاہور میں تاریخی بارش مگر سڑکوں پر نہ جوہڑ بنے اور نہ پانی کھڑا ہوا‘۔ وزیر اعلٰی کی پوری ٹیم دن رات خدمت میں مصروف۔”
اس پوسٹ پر لوگوں نے حقائق پر مبنی ویڈیوز شئیر کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
لاہور میں تاریخی بارش مگر سڑکوں پر نہ جوہڑ بنے اور نہ پانی کھڑا ہوا۔ وزیر اعلی کی پوری ٹیم دن رات خدمت میں مصروف pic.twitter.com/xWYDs4zkw7
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) July 10, 2025
عوام نے پانی میں ڈوبی گلیاں، بند نالے، گاڑیوں کے بجائے کشتیوں کے قابل سڑکیں اور گندے پانی میں ڈوبے شہر کی ویڈیو بنا کر کمنٹ سیکشن میں راشد نصراللہ کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
شہریوں نے گلبرگ، ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن، مغلپورہ، سمن آباد، فیرزپور روڈ، مزنگ، چوبرجی، دھرمپورہ، اچھرہ اور نشتر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں کی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں نہ صرف پانی ’گوڈے گوڈے‘ جمع تھا بلکہ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو چکا تھا۔
ایک صارف نے کمنٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ کو مینشن کیا اور ویڈیو شئیر کر کہ لکھا کہ صدر لاہور کینٹ کا چکر لگا کر آئیں، آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ پانی نکلا ہے یا نہیں، اور پھر وہاں کی ویڈیوز بھی شیئر کریں۔

ایک صارف نے لاہور کے علاقہ چونگی امر سدھو کی ویڈیو شئیر کی ، جس میں سڑک ایک تالاب دکھائی دے رہا تھا اور بچے کھیل رہے تھے، صارف نے لکھا کہ ایک ادھر بھی دورہ کر لیں حقیقت آپ کے سامنے آ جائے گی۔

ایک صارف نے تنقید ی جملہ کہتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ لاہور کے مناظر، لیکن یاد رہے یہ سارا پانی دریائے سوات کا ہے جس کا رُخ لاہور کی طرف موڑا گیا ہے۔

ایک صارف نے اپنی موٹر سائیکل چلانے کے دوران ویڈیو بنا کر شئیر کی اور لکھا کہ میرے گھر سے مین تک پانی کھڑا ہے!! پورا لاہور ڈوبا پڑا ہے سڑک کی تصویر دیکھا کے پٹواریوں کوپاگل بنا رہا ہے بنا رہا ہے
