Follw Us on:

’شدید بارشوں کا اثر‘, لاہور میں قومی کرکٹرز کے ٹریننگ کیمپس مؤخر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Persistent rain in rawalpindi
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر سے شروع ہونے والے ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے ٹریننگ سیشنز بارش کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ (تصویر: ڈیلی پائنیر)

لاہور میں جاری مون سون بارشوں کے باعث قومی کرکٹرز کے شیڈولڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کے آغاز میں ہی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر سے شروع ہونے والے ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے ٹریننگ سیشنز بارش کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Independence cup
لاہور میں مقیم کھلاڑی انڈور ہال میں انفرادی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ (تصویر: دنیا نیوز)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ اور این سی اے کے میدانوں میں پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کیمپس کا آغاز ممکن نہیں رہا۔ کیمپس کے نئے شیڈول سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے مطابق اگرچہ کیمپس مؤخر ہوئے ہیں تاہم لاہور میں مقیم کھلاڑی انڈور ہال میں انفرادی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران وائٹ بال کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کے تین مراحل پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ممکنہ ردعمل اور نیا شیڈول آئندہ چند دنوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس